Nov ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • سائنس اور انوینشن کے عالمی مقابلوں میں ایرانی طلبہ کو 13 میڈل

سائنس اور انوینشن کے عالمی مقابلوں میں ایرانی طلبہ کی ٹیم نے تیرہ رنگ برنگے میڈل حاصل کر لئے۔

سحر نیوز/ایران: عالمی پلیٹ فارموں پر اعزاز اور تمغوں کا حصول ایرانی طلبہ کی صلاحیتوں کا منھ بولتا ثبوت ہے۔

سائنس اور انوینشن ۲۰۲۲ کے عالمی مقابلے ملیشیا میں ہوئے جن میں ۳۲ ممالک سے ۵۷۰ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

صلاحیتوں کی اس جنگ میں ایرانی طلبا نے اپنے حریفوں سے سخت مقابلہ کرتے ہوئے نینو ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنس و ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور الکٹرانکس کے شعبوں میں کل ملا کر ۱۳ میڈل حاصل کئے اور یوں دوسرے نمبر پر رہے۔

ایران کے شہر اہواز کی طالبہ پریا کدخدائی نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

ٹیگس