ہوائی جہازوں کی ساخت کے عالمی مقابلوں میں ایرانی طلبہ کی تیسری پوزیشن
ایران کی شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے شعبۂ ایئرو اسپیس کے طلبہ نے ماڈل ہوائی جہازوں کی ساخت کے بین الاقوامی مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
سحر نیوز/ایران: ہمارے نمائندے کے مطابق رائل ایروناٹیکل سوسائٹی کی جانب سے کرائے جانے والے اس بین الاقوامی مقابلے میں شریک شریف یونیورسٹی تہران کے طلبہ کی شیڈ ایکس نامی ٹیم نے لیئر برڈ نامی جہاز کی ڈیزائنگ میں دنیا کی پچاس ٹیموں کا مقابلہ کیا۔
ایران کی ٹیم کو بہترین ڈیزائننگ کے پیش نظر تیسرے انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ پہلی اور دوسری پوزیشن بالترتیب برطانیہ اور اٹلی کے حصے میں آئی۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ شیڈ ایکس ٹیم کے تمام ارکان شریف یونیورسٹی کے بی ٹیک کے طالبعلم ہیں۔ ایرانی طلبہ کی شیڈ ایکس ٹیم نے امریکہ میں ہونے والے اے آئی اے اے دوہزار اٹھارہ انیس کے بین الاقوامی مقابلوں میں ، ہوائی جہازوں کی ساخت کے شعبے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔