Dec ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے درمیان خلائی تعاون کے معاہدے پر دستخط

ایران میں منعقد ہونے والی 13 ویں بین الاقوامی ایرواسپیس نمائش کے دوران ایران اور روس کے درمیان خلائی میدان میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی جزیرے کیش میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی ایرواسپیس نمائش میں ایران اور روس کے درمیان خلائی میدان میں مشترکہ تحقیقات، سیٹیلائٹ ڈیزائن، مشترکہ پروڈکشن، لانچ اور سیٹیلائٹ ٹیسٹنگ کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں.

خلائی شعبے میں تعاون کی اس تقریب میں ایرانی خلائی ایجسنی کے سربراہ حسن سالاریہ اور روسی خلائی ایجنسی روس کاسموس کے سربراہ یوری بورسوو موجود تھے۔

یاد رہے کہ جزیرہ کیش میں منعقد والی اس بین الاقوامی نمائش میں 90 ایرانی کمپنیوں کے علاوہ روس، چین اور ایتھوپیا کی مختلف کمپنیاں بھی شریک ہیں۔ یہ نمائش 13 دسمبر کو شروع ہوئی اور 16 دسمبر تک جاری رہے گی۔

ٹیگس