ایران کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تازہ رپورٹ
امریکی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ایران کے بارے میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں تہران پر روس کو ڈرون طیارے فراہم کئے جانے کا الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی کے بارے میں امریکہ، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور یوکرین کے نمائندوں کے مراسلوں پر ایک رپورٹ پیش کرنے والے ہیں۔
ان ممالک نے اپنے مراسالوں میں ایران کے خلاف پرانے دعووں کی تکرار کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ کی قرارداد بائیس اکتیس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگ یوکرین میں روس کو ڈرون طیارے فراہم کئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انٹونیو گوترش نے اپنی رپورٹ میں امریکہ، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور یوکرین کے نمائندوں کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے روس کو ڈرون طیارے فراہم کئے جانے کی صورت میں بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی مخالفت نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس انیس دسمبر کو تشکیل پانے والا ہے۔