Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • روسی بینک کا ایران کے ساتھ  ریال میں بینکنگ کا آغاز

روس کے دوسرے سب سے بڑے بینک نے امریکی پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران کے ساتھ ریال میں بینکنگ کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ ایران: روسی میڈیا کے مطابق روس کے دوسرے سب سے بڑے وی ٹی بی بینک نے ایران کے ساتھ ریال میں بینکنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

وی ٹی بی بینک کے مطابق چھوٹے اور کمرشل اکاؤنٹس کے حامل افراد 3 لاکھ ڈالر تک کی رقوم بھیج سکیں گے جس پرایک فیصد فیس عائد ہوگی اور مطلوبہ رقم اگلے دن ایرانی بینک میں منتقل کر دی جائے گی، اس کےلئے وی ٹی بی بینک کے کسٹمرز موبائل ایپ کے ذریعے فارن کرنسی بھی خرید سکیں گے۔

یاد رہے کہ وی ٹی بی بینک کے ایران کے ساتھ فنانشل لین دین پہلے بھی ہوتا رہا ہے لیکن 2014ء میں اس پر9 اعشایہ 5 ملین ڈالر کا جرمانہ  بینکنگ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر عائد کیا گیا تھا جس کی وجہ سے اس بینک نے ایران کے ساتھ اپنا لین دین ختم کر دیا تھا۔

 

ٹیگس