Dec ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • زیلنسکی جان لیں کہ صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوکرینی صدر کے ایران کے خلاف الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیلنسکی ایران کے صبر کا امتحان نہ لیں۔

سحر نیوز/ ایران: یوکرین کے صدر زیلنسکی نے جنگ کے بعد امریکی حمایت و مدد کی امیدوں کے ساتھ اپنے پہلے دورہ واشنگٹن میں امریکی کانگریس سے اپنے خطاب میں ایک بار پھر ایران مخالف الزامات کا راگ الاپا ہے۔ زیلنسکی نے کہا ہے کہ جنگ یوکرین میں روس نے ایران کے فراہم کردہ ڈرون طیاروں کا استعمال کیا ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یوکرینی صدر کے ایران مخالف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ان الزامات کا جواب دے دیا ہے اور ایک بار پھر ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایران نے جنگ یوکرین میں کسی بھی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایران یوکرین سمیت تمام ملکوں کی ارضی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور یوکرین کے صدر کو جان لینا چاہئے کہ صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے اور وہ ایران کے صبر کا امتحان نہ لیں۔

ٹیگس