Dec ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • ایٹمی شعبے میں ایک اور پیشرفت، ایران میں گامانائف سینٹر کا افتتاح

اندرون ملک تیار کی جانے والی ریڈیائی دواؤں سے سالانہ دس لاکھ مریض استفادہ کرتے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے مقامی ہسپتال میں گامانائف مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ سالانہ دس لاکھ مریض ہمارے ادارے کی تیار کردہ ریڈیائی دواؤں  سے فائدہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت ایسے وقت میں حاصل ہوئی ہے جب ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کو مختلف طرح کی بندشوں اور پابندیوں کا سامنا ہے۔
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے یہ بات زور دے کہی کہ ہمارے پاس مکمل ایٹمی سائیکل موجود ہے اور ہمارے ماہرین ریڈیو فارماسیوٹیکل کے شعبے میں مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں ریڈیو فارماسیوٹیکل کا استعمال کینسر کے علاج کے طریقوں میں سے ایک ہے اور بہت سی ریڈیائی دوائیں ایران میں بھی تیار کی جاتی ہیں۔

ٹیگس