Dec ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ صدر مملکت کے اہم پیغام کے ساتھ عمان پہنچ گئے

ایران کے وزیر خارجہ صدر مملکت کے اہم پیغام کے ساتھ عمان پہنچے ہیں۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے مسقط پہنچنے پر کہا کہ ان کے اس دورے کا مقصد عمان کے سلطان کو ایران کے صدر کا پیغام دینا اور عمانی حکام کے ساتھ دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات پر تبادلۂ خیال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمان کے حکام نے ہمیشہ ہی طرفین کے مواقف کو نزدیک کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

امیرعبداللہیان نے گزشتہ ہفتے اردن میں بغداد ٹو کانفرنس میں شرکت کی اور اس اجلاس کے موقع پر غیرملکی حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران دو طرفہ مذاکرات کے تسلسل پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔

وزیر خارجہ ایران نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل کے ساتھ مختلف موضوعات سمیت ویانا میں مذاکرات پر گفتگو کی۔ انہوں نے فرانسیسی، کویتی، قطری، اردنی، مصری اور عراق کے اعلی حکام کے ساتھ  بھی ملاقاتیں کیں۔

ٹیگس