وزیر خارجہ عمان اور ہالینڈ کا دورہ کریں گے: وزارت خارجہ کے ترجمان
Nov ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی عمان اور ہالینڈ کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ عراقچی مسقط اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس کے علاوہ ان کی اپنے عمانی ہم منصب سے بھی بات چیت ہوگی۔
یہ دورہ پیر کے روز انجام پائے گا۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق، منگل کے روز وزیر خارجہ ہالینڈ میں منعقد ہونے والے کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اجلاس میں شرکت کے لیے "ہیگ" پہنچیں گے۔