Dec ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • فوٹو: تسنیم نیوز
    فوٹو: تسنیم نیوز

نو دے مطابق 30 دسمبر کی تاریخ ایرانی عوام کے قابل فخر کارناموں کے حامل ایک سنہری باب کی حیثیت رکھتی ہے۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران میں رائج ہجری شمسی کیلینڈر کی تاریخ نو دے مطابق 30 دسمبر یوم بصیرت کے موقع پر پورے ایران میں اسلامی انقلاب، اسلامی جمہوری نظام اور رہبر انقلاب اسلامی سے اعلان وفاداری کے لئے بڑی بڑی ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور ایران کے با شعور عوام ایک بار پھر اسلامی جمہوری نظام اور رہبر انقلاب اسلامی سے اپنی وفاداری کا بھرپور اعلان کر کے دشمنوں اور ان میں سرفہرست امریکہ کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کرتے ہیں۔

13 سال قبل 2009 میں ایران کے صدارتی انتخابات کے بعد انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام کے دشمنوں اور ان میں سرفہرست امریکہ نے ایران کے اندر فتنہ و فساد پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن ایرانی عوام نے دشمنوں کے فتنوں پر گہری نگاہ رکھی اور آخرکار اپنی بھرپور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 دسمبر 2009 کو بھرپور طریقے سے پورے ملک میں عظیم الشان ریلیاں اور جلوس نکالے اور اسلامی نظام، انقلاب اور رہبر انقلاب اسلامی سے اپنی وفاداری کا اعلان کر کے اسلامی انقلاب کی تاریخ میں ایک سنہرے باب کا اضافہ کیا اور دشمنوں کے فتنوں اور منصوبوں پر پھانی پھیر دیا ۔

بلاشبہ اگر رہبر انقلاب اسلامی کی عظیم بصیرت و درایت اور عوام کی حمایت و ہوشیاری نہ ہوتی اور ایرانی عوام ولایت فقیہ کے ہمراہ نہ ہوتے تو فتنے کی آگ اتنی جلدی خاموش نہ ہو پاتی۔ مگر اس حساس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کی گرانقدر تدبیر و بصیرت اور رہنمائی کے نتیجے میں پوری قوم دشمنوں کی جانب سے کھڑے کئے جانے والے فتنے میں گرفتار ہونے سے بچ گئی اور اپنی راہ جاری رکھنے کے لئے پر عزم رہی۔

قابل ذکر ہے کہ 9  دے ماہ مطابق 30 دسمبر کو ایران کے انقلابی عوام نے سڑکوں پر نکل کر ایران کی اسلامی و انقلابی تاریخ میں اس دن کو یادگار دن بنا دیا اور فتنے کی بساط لپیٹ کر رکھ دی۔ اس واقعے کے بعد ایران میں اس تاریخ کو یوم بصیرت کا نام دے دیا گیا جس کے بعد ہر سال اس موقع پر خاص تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز دارالحکومت تہران میں حضرت امام حسین (ع) اسکوئر پر ایک عظیم الشان اجتماع ہوا جس میں تہرانی عوام نے بڑی تعداد میں اکٹھا ہو کر ایک ابر پھر اپنے اسلامی نظام اور قیادت کے ساتھ اعلان وفاداری کیا۔

دیگر شہروں اور قریوں میں بھی عوامی اجتماعات اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام نے نظام اسلامی کی حمایت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ایک بار پر دشمن طاقتوں اور انکے علیحدگی پسند ٹولوں پر یہ واضح کر دیا کہ اقوام می بنیاد پر ملک کو کئی حصوں میں بانٹنے کا انکا شیطانی خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہو پائے گا۔

آج بھی ایران کے مختلف شہروں اور گوشوں میں بڑے پیمانے پر ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں عوام ملک بھر میں سڑکوں پر نکل کر رہبر انقلاب اسلامی اور اسلامی انقلاب سے اپنی وفاداری کا اعلان کریں گے۔

 

ٹیگس