Jan ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران نے عالمی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا ہے: علی باقری کنی

ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سنیئر رکن نے کہا ہے کہ ایران نے عالمی ایٹمی ایجنسی کے ایک مؤثر اور اہم رکن کی حیثیت سے ہمیشہ اُس کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی سیاسی امور میں نائب وزیر خارجہ اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سنیئر رکن علی باقری کنی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اور این پی ٹی کے ایک مؤثر اور ذمہ دار رکن اور ایٹمی صلاحیت کے مالک ملک کے طور پر ایجنسی کے ساتھ ہمیشہ سنجیدہ اور مؤثر تعاون کیا ہے اور اس تعاون کو جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہے اور اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہے تاہم بہت سی مغربی طاقتیں واضح طور پر دہشت گردی کی حمایت کر رہی ہیں۔

ایران کے سینئر مذاکرات کار نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل سلیمانی کے قتل کے مجرم عناصر کا سراغ لگانے کے لیے مشترکہ عراقی کمیٹی کی تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں کہا کہ ہمارے ساتھی وزارت خارجہ کے قانونی اور بین الاقوامی شعبے میں عدلیہ کے بین الاقوامی محکمے کے ساتھ اس مسئلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ٹیگس