Jan ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  •  میجرجنرل محمد باقری اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کے مابین ٹیلی فونی گفتگو

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستانی فوج کے جی سی ایس سی کے چیرمین کو ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی ورکنگ گروپ کی تشکیل پر زور دیا۔

سحر نیوز/ ایران: ارنا کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان چلے آرہے خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 
میجر جنرل باقری نے پاکستانی فوج کے سابق چیرمین جی سی ایس سی، جنرل ندیم رضا کی تجویز کے مطابق مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کے معاملات کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے اعلیٰ سطح کے کمانڈروں کی باہمی ملاقاتوں اور تربیتی امور نیز آپریشنل، سیکیورٹی اور تکنیکی صلاحیتوں سے استفادے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ 
میجر جنرل باقری نے پاکستان کے چیرمین چوائنٹ چیفس آف آسٹاف کیمٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو دورہ تہران کی دعوت بھی دی ۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں میجر جنرل باقری کی جانب سے مبارکباد دینے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد کو امن اور دوستی کی سرحد قرار دیا۔

ٹیگس