Jan ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • بڑی طاقتوں نے دنیا کو پیچیدہ بحرانوں سے دوچار کردیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت کثیر الجہتی اور پیچیدہ بحرانوں کا سامنا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: وائس آف ساوتھ اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے اہم عالمی معاملات پر ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس وقت کرونا کی واپسی، جنگ اور دہشت گردی، پسماندگی، غربت اور معاشی نا انصافیوں کے ساتھ ساتھ اقتصادی جمود اور افراط زر جیسی پیچیدہ مشکلات کا سامنا ہے۔
امیرعبداللہیان نے مزید کہا کہ بعض  ممالک بین الاقوامی مسائل اور مشکلات  کے حل کے لیے اتفاق رائے اور تعاون کے بجائے اپنے یکطرفہ مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ طاقتیں بین الاقوامی مالیاتی اور اقتصادی اداروں پر اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے آزاد اور خود مختار ممالک پر یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیاں عائد کر رہی ہیں۔
نئی دہلی کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس سے ہندوستان، آرمینیا، عمان، مالدیپ، پانامہ، جمائیکا، کینیا، ایل سلواڈور، جارجیا، یوگنڈا اور تیونس کے وزرائے خارجہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ٹیگس