Jan ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • افغان عوام کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد

افغان دارالحکومت کابل کے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد جس میں دوائیں اور طبی وسائل بھی شامل ہیں، کابل پہنچ گئی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کابل میں ایران کے سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری سید حسن مرتضوی نے کہا ہے کہ کابل دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی امداد کے لئے دس ٹن دواؤں اور ساڑھے تین ٹن طبی وسائل کا حامل ایران کا ایک سی ون تھرٹی طیارہ کابل ایرپورٹ پہنچ گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ رہا ہے اور وہ انھیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
بدھ کو کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
اس بم دھماکے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ۔ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے اور امریکی بینکوں میں افغانستان کا قومی سرمایہ منجمد کر دیئے جانے کے بعد افغانستان کے مختلف خاصطور سے پسماندہ علاقوں میں غربت و افلاس اور بھوک مری پھیلتی جا رہی ہے ایسی صورت حال میں بعض ملکوں منجملہ ایران نے افغانستان کی مشکلات کم کرنے کے لئے افغان عوام کے لئے غذائی اشیا اور دواؤں کی امداد مزید بڑھا دی ہے اور اب تک ایران کی جانب سے دسیوں امدادی کھیپ روانہ کی جا چکی ہیں۔

ٹیگس