سپاہ پاسداران کی حمایت میں فنکار بھی میدان میں آ گئے (ویڈیوز)
ایران کے دارالحکومت تہران میں فنکاروں اور مصوروں نے اپنے فن پاروں کےذریعے ’’سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی‘‘ سے اپنی حمایت و یکجہتی کا اعلان کیا۔
سحر نیوز/ایران: دارالحکومت تہران میں فنکاروں اور مصوروں نے اپنے فن پاروں سے ملک اور انقلاب اسلامی کی پاسداری کرنے اور عالمی سطح پر امریکہ کو خوار کرنے اور علاقے میں امریکی و صیہونی سازشوں کو ناکام بنانے والی فورس ’’سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی‘‘ سے اپنی حمایت و یکجہتی کا اعلان کیا۔
گزشتہ دنوں بھی ایران کے بعض ٹی وی چینلز کے میزبانوں نے بھی سپاہ پاسداران کی ڈریس پہن کر وطن اور اسلامی نظام کی پاسداری میں اہم کردار ادا کرنے والی فورس ’’سپاہ‘‘ سے اپنی حمایت و یکجہتی کا اعلان کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے حال ہی میں ایران کی سپاہ پاسداران فورس کو خود کی تیار کردہ دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے ایک قرارداد مںظور کی ہے جس پر ایران نے سخت ردعمل دکھاتے ہوئے اسکے سنگین نتائج کی بابت یورپ کو خبردار کیا ہے۔
تاہم ایران کا سخت ردعمل آنے کے بعد بعض یورپی حکام نے قرارداد کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے کہ یہ قرارداد لازم العمل نہیں ہے۔