Jan ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • قطر کے وزیر خارجہ کا دورہ تہران، ایٹمی معاہدے کے فریقوں کا پیغام ایران کو منتقل

قطر کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ تہران میں ایران کے وزیر‍ خارجہ سے اہم دوطرفہ، علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی ہے ۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے  وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے قطری ہم منصب کا باضابطہ استقبال کیا جس کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ 
ایران کے وزیر خارجہ نے علاقائی گفتگو کا ماحول فراہم کرنے کی قطر کی کوششوں کی قدردانی کی اور کہا کہ قطر نے ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لئے بھی ہمیشہ کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ کے ذریعے ایٹمی معاہدے کے فریقوں کی جانب سے کچھ پیغامات بھی موصول ہوئے اور اپنے قطری ہم منصب کو گذشتہ دنوں ایران میں ہونے والے بلووں میں امریکہ اور تین یورپی ممالک کی مداخلتوں کے بارے میں بھی  بتایا گیا ۔
اس موقع پر قطر کے وزیر خارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنے ہم منصب سے علاقائی سفارتکاری، یوکرین اور افغانستان کے حالات پر گفتگو کی۔ انہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں کہا کہ مذاکرات کی میز پر لوٹنے کا وقت آگیا ہے اور امریکہ نے بھی ہمارے ذریعے کچھ پیغام تہران کے لئے بھیجے ہیں جو کہ بالواسطہ طریقے سے یا براہ راست ایٹمی مذاکرات سے مربوط ہیں۔ 

ٹیگس