Feb ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • ہمیں سامراج کے خلاف نکاراگوا کی مزاحمت پر فخر ہے: وزیر خارجہ ایران

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان موریطانیا کے بعد نکاراگوا پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے نکارا گوائی ہم منصب کے علاوہ ملک کے صدر سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے نکاراگوا کے صدر ڈینیل اورٹیگا کے ساتھ  ہونے والی ملاقات میں گزشتہ چند سالوں میں امریکہ کی زیادتیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم ہمیشہ ان زیادتیوں کے خلاف کھڑی رہی ہے اور ہر چند کہ امریکی پابندیاں مسائل و مشکلات کا باعث بنیں لیکن اس کے باوجود ہم نے مختلف سائنسی میدانوں میں داخلی طاقت پر انحصار کرتے ہوئے نمایاں پیشرفت کی اور ہم ترقی یافتہ ممالک میں شامل  ہو گئے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ نکاراگوا نے سامراج کے خلاف مزاحمت کی اور بدستور اس کے خلاف لڑ رہا ہے۔

اس ملاقات میں نکاراگوا کے صدر نے کہا کہ ہمارا ایک مشترکہ دشمن تھا اور ایران نے اسے 1979 میں شکست دی اور وہی دشمن جس سے ہم نے نکاراگوا میں جنگ کی اور اسی سال اسے شکست دی۔

اورٹیگا نے کہا کہ عالمی امن و آشتی کے دشمنوں نے اب بھی اپنی سامراجی پالیسیوں کو برقرار رکھا لیکن وہ پوری دنیا کو اپنی رعیت بنانا چاہتے ہیں اور انہوں نے اپنی آزادی حاصل کرنے کے لیے بہت سے ممالک پر قبضہ کیا اور سامراج اپنی پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

نکاراگوا کے صدر نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مستقبل کا راستہ واضح ہے اور دنیا میں سامراج کا تسلط مزید برقرار نہیں رہ سکتا اور عالمی برادری کو مضبوط کرنے کے لیے دنیا میں نئی ​​قوتیں ابھر رہی ہیں اور یہی حقیقت ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہمارے مشترکہ اہداف ہیں اور وہ دنیا کی اقوام کے لیے امن کا پیغام ہے اور ہم وینزویلا، کیوبا اور بولیویا کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جو کہ برسوں سے پابندیوں کے زیر اثر ہیں۔

ٹیگس