Feb ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
  • ایرانی صدر چین کادورہ کریں گے: دفتر خارجہ

ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی چینی صدر شی جن پینگ کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: تسنیم نیوز نے چینی نیوز ایجنسی ہوآ چانینگ کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی چین کے صدر شی جن پینگ کی دعوت پر 14 فروری سے 16 فروری تک بیجنگ کا دورہ کریں گے۔

اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس حوالے سے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ صدر رئیسی کا دورہ پہلے سے طے کردہ منصوبے کا حصہ ہے جس کو دونوں ممالک مل کر بنا رہے ہیں اور مناسب وقت پر یہ دورہ انجام پائے گا جس کے بارے میں میڈیا کے نمائندوں کو جلد ہی تفصیلی معلومات فراہم کر دی جائے گی۔

ٹیگس