Mar ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران کی انسداد منشیات فورس کے کمانڈر کا دورہ پاکستان

ایران کی انسداد منشیات پولیس فورس کے کمانڈر نے پاکستان کے شہر کراچی کا دورہ کیا اور مقامی حکام سے بات چیت کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: جایران کی انسداد منشیات پولیس فورس کے کمانڈر جنرل مجید کریمی اور کراچی پولیس کے متعلقہ عہدیداروں کے درمیان بات چیت میں انسداد منشیات کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ایران کے جنرل کریمی کراچی میں قیام کے دوران ترک منشیات کے مختلف مراکز کا بھی معائنہ کریں گے۔
اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان خطے کو منشیات سے پاک کرنے اور آئندہ نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے میں ایک دوسرے کی مدد کرسکتے ہیں۔
جنرل مجید کریمی نے اس سے پہلے اسلام آباد میں اعلی پاکستانی حکام سے ملاقات میں انسداد منشیات کے حوالے سے باہمی تعاون کی راہوں کا جائزہ لیا تھا۔

ٹیگس