Mar ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۳:۳۰ Asia/Tehran
  • (فوٹو: رودو)
    (فوٹو: رودو)

سعودی عرب کے بادشاہ نے ایران کے صدر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ریاض کے دورے کی دعوت دی ہے۔

سحرنیوز/ایران:  فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دفتر کے سیاسی شعبہ کے عہدے دار محمد جمشیدی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آیت اللہ رئیسی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے دو برادر ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور انہیں ریاض دورے کی دعوت دی ہے نیز دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور علاقائی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر نے اس دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے باہمی تعاون کےلئے ایران کی آمادگی ظاہر کی ہے ۔ 

ٹیگس