Mar ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کی میزبانی میں محفل قرآنی۔ تصاویر

بہار قرآن ماہ رمضان کی آمد پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی میزبانی میں ایک عظیم الشان قرآنی محفل کا انعقاد ہوا۔

ہر سال ماہ مبارک رمضان کی آمد پر رہبر انقلاب اسلامی کی میزبانی میں ایک عظیم الشان قرآنی محفل کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ بعض دیگر ممالک کے ممتاز قاریان کرام کو دعوت دی جاتی ہے۔

اس محفل میں قرآنی آیات کی تلاوت کے علاوہ تواشیح اور قرآن کریم کے حوالے سے عربی و فارسی ترانے بھی پیش کئے جاتے ہیں اور محفل کے اختتام پر قائد انقلاب اسلامی حضار سے خطاب فرماتے ہیں۔

اس بار بھی یہ عظیم الشان اور روح پرور قرآنی محفل ماہ رمضان 1444 کی پہلی تاریخ کو حسینیہ امام خمینی (ص) میں سجی جس میں رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کےدوران قرائت و تلاوت اور قاری کے مقام و مرتبے اور اسکے کام کی اہمیت کے حوالے سے بڑے کلیدی اور رہنما اصولوں اور ہدایات کی جانب متوجہ فرمایا۔

ٹیگس