Apr ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران و فرانس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، مختلف مسائل پر تبادلہ خیال

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فرانس کی وزیر خارجہ سے دو طرفہ تعلقات، تہران ریاض سمجھوتے، بحران یوکرین، مختلف علاقائی مسائل اور ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرانے جیسے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور فرانس کی وزیر خارجہ کیترین کولونا کے درمیان یہ ملاقات بیجنگ میں  ہوئی۔

حسین امیرعبداللہیان نے  جمعے کی شام اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بیجنگ میں ہونے والی  یہ ملاقات مفید رہی اور اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تہران ریاض سمجھوتے، بحران یوکرین، مختلف علاقائی مسائل اور ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرانے اور اسی طرح ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے پر فرانس کی جانب سے عمل نہ کئے جانے اور اسی طرح فرانس میں شہریوں کے حقوق کا احترام نہ کئے جانے پر تنقید بھی کی۔

انھوں نے تاکید کی کہ ایران ایٹمی مذاکرات اور اس راہ میں پائے جانے والے مسائل کے حل کے سلسلے میں باہمی احترام کو ضروری سمجھتا ہے۔ 

ٹیگس