Apr ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • سعودی ایئر لائن کی ایران سے تین پروازیں شروع کرنے کی درخواست

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے ایران کے لیے ہفتے میں تین پروازیں شروع کرنے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ مہر داد بذر پاش نے بتایا ہے کہ سعودی عربین ایئر لائن نے ہفتے میں تین پروازیں شروع کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہفتہ وار پروازیں حج پروازوں کے علاوہ ایران کے مختلف شہروں سے سعودی عرب جائیں گی۔
ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ محمکہ شہری ہوا بازی دونوں ملکوں کے درمیان فضائی رابطوں کی بحالی کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور سعودی عرب نے چین کی وساطت سے انجام پانے والے مذاکرات کے بعد باہمی تعلقات بحال کرلیے ہیں۔ دونوں ممالک جلد ہی سفارت خانے بھی دوبارہ کھولنے والے ہیں۔

ٹیگس