Apr ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی نسل پرستی کے بارے میں امریکی رائے عامہ  بدل گئی ہے: کنعانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جعلی اسرائیلی حکومت کے گاڈ فادر کے طور پر امریکہ میں عوامی رجحان بدل گیا ہے اور تازہ ترین سروے اور بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت کی نسل پرست ماہیت کے بارے میں عوامی رائے میں واضح تبدیلی آئی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ناصر کنعانی نے اس ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میری لینڈ یونیورسٹی کے تازہ ترین سروے کے مطابق بیس فیصد ریپبلکنز اور چوالیس فیصد ڈیموکریٹس اسرائیل کو نسل پرست سمجھتے ہیں اور صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کی تحریک کی حمایت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ صیہونیوں کے خلاف آزادی بیان کی فضا کھلنے، امریکہ کے صیہونی لابی کے تسلط سے آزاد ہونے اور امریکی عوام سے زیادہ وسیع اور آزاد و خودمختار سروے کی صورت میں اسرائیل کی اس جعلی حکومت کی تشکیل اور ماہیت کے خلاف حیرت انگیز نتائج حاصل ہوں گے۔

ٹیگس