May ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • کوئی بھی طاقت ایران کے مقابلے کی جرات نہیں کرسکتی : جنرل حسین سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف جنرل حسین سلامی نے اعلان کیا ہے کہ آج کسی بھی طاقت میں ایران کے سامنے سر اٹھانے تک کی ہمت نہیں ہے۔

سحرنیوز/ایران: جنرل حسین سلامی نے صوبہ کرمانشاہ میں ایک پروگرام کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت ایران کی سیاسی اور دفاعی طاقت کی سرحدیں، بحیرہ احمر اور بحیرہ روم پار کرتی ہوئی دنیا بھر میں پھیل چکی ہیں۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ اس وقت سامراجی اور استعماری طاقتوں سے جنگ کا محاذ بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں سے ہزاروں کلومیٹر کے فاصلے تک پھیل چکا ہے اور ہمارے سپاہی جارح طاقتوں کو ناکوں چنے چبوا رہے ہیں۔
سپاہ پاسداران کے سربراہ نے کہا کہ آج امریکہ، مغربی ایشیا اور عالم اسلام کو چھوڑنے پر مجبور ہوگیا ہے اور امریکیوں کو معلوم ہوچکا ہے کہ اسلامی علاقوں میں اب وہ محفوظ نہیں رہ سکتے۔
جنرل حسین سلامی نے سیاسی عدم استحکام کو صیہونیوں کے زوال کی اہم ترین علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت، کھوکلی ہو کر رو بہ زوال اور عدم افادیت سے دوچار ہے اور وہ حکومتیں، جو صیہونیوں پر تکیہ کئے بیٹھی تھیں، وہ بھی اب پشیماں اور شرمندہ ہوکر پلٹ چکی ہیں چونکہ ان کو معلوم ہوگیا ہے کہ ایک دیمک زدہ نظام پر، بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ 

ٹیگس