May ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۷:۰۱ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران کےخلاف سویڈش پارلیمنٹ کے غیر دانشمندانہ اقدام پر ایران کا ردعمل

ناصر کنعانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےخلاف سویڈش پارلیمنٹ کے غیر دانشمندانہ اقدام پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حوالے سے سویڈن کی پارلیمنٹ کے اقدام کو ایران دشمن دہشت گرد اور مسترد شدہ عناصر کے زیر اثر قرار دیتے ہوئے سویڈن کو خبردار کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے ہونے والے جال میں پھنسنے سے گریز کرے اور سویڈن کے قومی مفادات اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو ایرانی قوم کے دشمنوں اور صہیونی حکومت کی نسل پرست حکومت کے مفادات کے لیے قربان نہ کریں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایک حکومتی ادارہ ہے جس کو ایران میں ایک سرکاری اور قانونی  حیثیت حاصل ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین سے ماخوذ ہے اور مسلح افواج کے دیگر عناصر کے ساتھ مل کر ملک کی قومی اور سرحدی سلامتی کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران کی قومی سلامتی اور ارضی سالمیت کے دفاع  کے ساتھ ساتھ ایک دہائی سے زائد عرصے سے تکفیری اور داعش کی بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے اور ایرانی عوام اور خطے کے ممالک ہرگز ایران کے اس تعمیری کردار کو فراموش نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے مسترد شدہ اور دہشتگرد عناصر کے زیر اثر سویڈن کی پارلیمنٹ کا اقدام ایک ایران مخالف اور غیرقانونی اقدام ہے جو بین الاقوامی قوانین کے معیارات اور اصولوں کے خلاف ہے۔

ٹیگس