May ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • خلیج فارس اورآبنائے ھرمز  کے بارے میں امریکی بیانات  بے بنیاد ، ترجمان وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جان کربی کے بیان اور دعوے کو بالکل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خلیج فارس اور بین الاقوامی سمندر میں کشتیوں کی حفاظت کرنے والا ذمہ دار ملک ہے۔

سحرنیوز/ایران:  ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے ایران خلیج فارس اور بین الاقوامی آبی گزرگاہوں سے گزرنے والی کشتیوں کو سیکورٹی فراہم کرنے والا ایک ذمہ دار اور موثر ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں  جو دو آئل ٹینکر پکڑے گئےہیں، اس کی وجہ ان آئل ٹینکروں کی  طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ناصر کنعانی نے ایران مخالف امریکی بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کئی دہائیوں سے اپنی مداخلت پسندانہ اور خطرناک پالیساں جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ اپنی ان کوششوں سے خلیج فارس اور علاقے میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے اور امریکہ کے ایران کے خلاف نئے بیانات  اس مداخلت پسندانہ پالیسیوں کا تسلسل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے کئی آئل ٹینکروں کو بین الاقوامی پانیوں میں ضبط کیا ہے اور اب بڑی بے شرمی سے ایران پر الزام لگا رہا ہے۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ غیر علاقائی فوج کی خلیج فارس میں موجودگی علاقے کی آبی گزرگاہوں کےلئے خطرناک ہے اور ہمارا یقین ہے کہ علاقائی ممالک غیر ملکی افواج کی موجودگی کے بغیر امن و امان قائم کر سکتے ہیں۔

ٹیگس