May ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • خرمشہر کی آزادی معجزاتی کارنامہ تھا ، رہبرانقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایاکہ کی خرمشہر کی فتح اور آزادی حقیقت میں ایک بڑا اور غیر معمولی کارنامہ تھا

سحر نیوز/ ایران: رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کو خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر مجلس شورائے اسلامی( پارلیمنٹ) کے ممبران سے خطاب میں فرمایا کہ خرمشہر کی آزادی کا واقعہ ایک معجزاتی کارنامہ تھا ۔ آپ نے خرمشہر کی آزادی کی عظمت کا ذکرکرتے ہوئے جس نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی تھی فرمایا کہ خرمشہر کی آزادی کے لئےانجام پانے والی بیت المقدس نامی فوجی کارروائی کے دوران فداکاریوں اور شہادتوں کی داستان کو جو خرمشہر کی فتح اور آزادی پر منتج ہوئی یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل ہونا چاہئے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے پارلیمنٹ اور اس میں وضع کئے جانے والے قوانین کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ نے مختلف میدانوں میں بہت سے اہم قوانین پاس کئے ہیں آپ نے فرمایا کہ ایران مخالف پابندیوں کو ختم کرانے کے لئے اسٹرٹیجک ایکشن لاء کی پارلیمنٹ میں منظوری ایک اہم اور بنیادی قانون تھا جس نے ملک کو ایٹمی مسئلے میں پس وپیش کی حالت سے باہر نکالا اور اس قانون پر عمل درآمد کے نتائج بھی پوری دنیا میں دیکھے گئے۔

ٹیگس