May ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  •  عمان کے شاہ کا دورہ تہران، علاقائی تعاون اور دوستی کو مضبوط بنانے کا موقع

عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی دعوت پر آج سے تہران کا دورہ کر رہے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: عمان کے شاہ ہیثم بن طارق آل سعید آج سے ایران کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں ۔ اس دورے میں ایک اعلی رتبہ وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔ عمان کے سرکاری ذرائع کے بیان کے مطابق ہیثم بن طارق آل سعید اپنے دورہ تہران کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے، تعلقات کو فروغ دینے اور اچھی ہمسائیگی کے بارے میں ایران کے اعلی رتبہ حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

عمان برسوں سے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک اہم ترین اقتصادی اور سیاسی شریک ہے اور تہران اور مسقط کے اسٹریٹجک تعلقات نے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قابل اعتماد دوستوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

سلطان عمان کا دورہ تہران گذشتہ سال اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دورہ مسقط کے جواب میں انجام پا رہا ہے اور یہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور معاہدوں پر عمل درآمد اور انھیں آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اور تہران اور مسقط کے درمیان دوستی نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام بلکہ خطے کے ممالک اور عوام کے لیے بھی ماضی کی مانند مفید واقع ہو گی۔

ٹیگس