صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ مسقط میں ایران اور عمان کے درمیان تعاون کی اٹھارہ دستاویزات پر دستخط ہوئے ہیں
سحرنیوز/ایران: صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ عمان میں، دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے باہمی تعاون کی اٹھارہ دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔یہ دستاویزات قانون ، اقتصاد ، سیاست، ثقافت ، تعلیم ، دفاع ، ابلاغیات ، صحت عامہ ،ٹیکنالوجی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں باہمی روابط اور تعاون میں توسیع سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس موقع پر ایران اور سلطنت عمان کے ثقافتی اور تاریخی روابط سے متعلق مشترکہ ڈاک ٹکٹ کا اجرا بھی کیا گیا۔ صدر ایران کے دورہ مسقط میں اسی طرح ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ اور عمان کے تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری میں توسیع کے وزیر نے بینکاری تعاون میں توسیع کی راہوں کا جائزہ لیا