May ۲۷, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • صدر ایران کا عمان دورہ، مسئلہ فلسطین بالخصوص غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان عمان کے دو روزہ دورے پر مسقط پہنچ گئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: عمان روانہ ہونے سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دورہ سلطان عمان ہیثم بن طارق آل سعید کی سرکاری دعوت پر انجام پا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پڑوسیوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے تحت انجام پارہا ہے اور عمان کے ساتھ ہمارے روابط فروغ پا رہے ہیں ۔

صدر ایران نے تہران مسقط روابط کے حوالے سے کہا کہ عمان کے ساتھ ہماری تجارت کا حجم تقریبا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے اور ہمارے روابط میں فروغ آرہا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ اپنے اس دورے میں علاقائی حالات اور مسئلہ فلسطین بالخصوص غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ باہمی روابط کی تقویت نیز جہازرانی اور تجارت میں مزید فروغ کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے۔

ٹیگس