Jun ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • برکس پلس کی سائڈ لائن پر ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ نے کیپ ٹاؤن میں ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی۔

 سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کی شام برکس اور اسکے دوست ممالک کے اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس اجلاس کے موقع پر سعودی عرب، روس اور جنوبی افریقہ کے اپنے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

قابل ذکر ہے کہ برکس تنظیم کے رکن اور انکے دوست ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں جنوبی افریقہ، برازیل، روس، ہندوستان، چین، آرجینٹائنا، بنگلادیش، کوموروس، کیوبا، برونڈی، کنگو، مصر، گیبون، گینه بیسائو، انڈونیشیا، قزاقستان، سعودی عرب،  عرب امارات و یوروگوئا نے شرکت کی۔ دنیا کی 5 بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس کہلاتی ہے جس کے برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ رکن ممالک ہیں۔

ٹیگس