Jun ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران اور مصر سفارتی تعلقات کی بحالی کی جانب گامزن

ایران اور مصر نے سفارتی تعلقات کی بحالی کے مقصد سے ایک ورکنگ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے۔

سحر نیوز/ایران: ایران اور مصر عالم اسلام کے دو حساس اور اسٹریٹیجک نقطوں پر واقع دو اہم ملک کے بطور پہچانے جاتے ہیں اور دونوں ہی ممالک عالمی تمدن کے ستونوں کا حصہ بھی رہے ہیں، اسکے علاوہ دونوں ممالک ایک غنی اور با اثر ثقافت کے بھی حامل رہے ہیں، مگر اسکے باوجود بعض سیاسی مسائل کے باعث تاریخ میں ان دو ممالک کے تعلقات نشیب و فراز سے گزرتے رہے ہیں۔

فارس نیوز نے العربیہ چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں ممالک سفارتی تعلقات کی بحالی اور سکیورٹی ہماہنگی کے مقصد نے ایک کمیٹی کی تشکیل پر متفق ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے مصر کے ساتھ براہ راست اور باضابطہ مواصلاتی ذرائع کی خبر دی تھی۔ وزیر خارجہ ایران کا کہنا تھا کہ تہران اور قاہرہ میں دونوں ممالک کے چارج دی افیئرس دفاتر موجود ہیں جو براہ راست رابطے میں بھی ہیں۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایران کے چارج دی افیئرز دفتر کے سربراہ محمد حسین سلطانی فر نے علاقائی و عالمی تبدیلیوں میں دونوں ممالک کے روابط کی تاثیر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپسی تعلقات کی سطح کو سفارت کی سطح تک بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس