Jun ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کے انتہاپسندانہ اقدامات اسکے بے لگام ہونے کا ثبوت ہیں: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے صیہونیوں کی جانب سے اسلامی مقدسات کی بے حرمتی اور قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار صیہونی حکومت کے اقدامات پر خاموشی برتنے والے مغربی ممالک کو قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے قابض صیہونیوں کی جانب سے اسلامی مقدسات کی بے حرمتی اور قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کے اقدامات کی مذمت کی ہے۔

ناصر کنعانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مساجد پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملے، قران کریم کی بے حرمتی، مکانات کی مسماری، روزانہ کی بنیادوں پر بچوں اور بے گناہ عورتوں اور عوام کا قتل عام صیہونی ریاست کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ یہ ناجائز حکومت کسی قسم کے قانون اور ضابطے کی پابند نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے صیہونی اقدامات پر مغربی ممالک کی خاموشی نے صیہونی حکومت کو اسکے وحشیانہ اقدامات میں اور زیادہ گستاخ بنا دیا ہے۔

ٹیگس