Jul ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • اسرائیل کا بحران صیہونی وزیراعظم کے دل کے بحران سے کہیں زیادہ  شدید ہے: ایرانی وزارت خارجہ

صیہونی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کے دل کی سرجری کر کے انہیں پیس میکر لگا دیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ یہ بہت واضح ہے کہ صیہونی حکومت کے اندر جو بحران ہے وہ اس حکومت کے وزیر اعظم کے لئے پیدا ہونے والے بحران سے کہیں زیادہ گہرا ہے۔

ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے غاصب صیہونی حکومت کے وزيراعظم کے دل میں بیٹری لگا دی ہے لیکن یہ تو واضح ہے کہ صیہونی حکومت کی بحرانی صورت حال، صیہونی وزیراعظم کے دل کی بحرانی صورت حال سے زیادہ شدید ہے۔

 یاد رہے کہ صیہونی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کے دل کی سرجری کر کے انہیں پیس میکر لگا دیا گیا ہے اور اب وہ کارڈیک وارڈ میں زیرِ نگرانی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم کو ایک ہفتے پہلے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ٹیگس