Aug ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran

ایران کے صوبہ فارس کے شہر شیراز میں عاشورا کے حوالے سے روایتی غمگین موسیقی کے قومی فیسٹول کا آغاز ہو گیا ہے جس میں مختلف صوبوں کے ہنرمند حصہ لے رہے ہيں

سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ فارس کے مرکز شیراز میں امام حسین علیہ السلام کے غم کو منانے کےلئے، غمگین موسیقی کا فیسٹول شروع ہو گیا ہے جس میں ایران کے 13 صوبوں کے مختلف گروہ امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب کو خراج عقیدت پیش کرنےکے مقصد سے ان کی یاد میں غمگین موسیقی اور سوز و نوحہ پیش کریں گے۔ ایران کے مختلف حصوں میں امام حسین علیہ السلام کا غم منانے کےلئے مقامی موسیقی میں مختلف نوحوں اور سوزو گداز کے حامل اشعار کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔اس فیسٹیول کا مقصد عاشورا سے متعلق مختلف رسومات اور ان کی ایرانی تہذیب و ثقافت میں اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس سلسلے کو نئی نسل میں منتقل کرنا ہے۔ ایران میں عاشورا سے متعلق پہلے قومی فیسٹول کا انعقاد گزشتہ سال شیراز میں کیا گیا تھا۔

 

ٹیگس