شاہ چراغ دہشت گردانہ حملے میں ملوث 4 افراد گرفتار
Aug ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
صوبہ فارس کی عدلیہ کے سربراہ نے اب تک حضرت شاہ چراغ پر دہشت گردانہ حملے میں چار افراد کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے صوبۂ فارس کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام موسوی نے بتایا ہے کہ شیراز میں واقع حضرت شاہ چراغ کے روضہ پر کل رات ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور دہشت گرد کو کل رات حملے کے وقت ہی گرفتار کر لیا گیا تھا اور پکڑے گئے دہشت گرد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات شاہ چراغ کے روضہ پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں ایک شخص شہید اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔ بعد میں ایک زخمی شخص علاج کے دوران شہید ہوگیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور دہشت گرد نے روضہ میں داخل ہوتے ہی زائرین کی طرف فائرنگ کر دی تھی لیکن جلد ہی سیکورٹی اہلکاروں نے اس کو پکڑ لیا۔