Aug ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کے

ایران کی فضائی صنعت کے سربراہ امیر خواجہ فرد نے آنے والے ماہ میں جدید ترین ڈرون قاہر 313 کی دو ورژن میں رونمائی کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/ایران: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی فضائی صنعت کے سربراہ امیر خواجہ فرد نے کہا ہے کہ گزشتہ چالیس سال میں ملک نے دفاعی میدانوں میں ایک بہت بڑا اور پیچیدہ راستہ طے کیا ہے۔
شدیدترین بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود ہم نے ملکی جہازوں کو گراؤنڈ نہیں ہونے دیا اور انہیں اوور ہال کرکے پرواز کے قابل بنائے رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ایران عراق جنگ کے آٹھ سال بعد ہم نے ملکی سطح پر انہی طیاروں سے ٹیکنالوجی نکالی اور انہی کی مدد سے اس میدان میں خودکفائی کی بنیاد رکھی۔
امیر خواجہ فرد نے کہا کہ آج ہمارے پاس 15 مختلف اقسام کے ہیلی کاپٹر اور جہاز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران عراق جنگ کے وقت ہمارے پاس تین اقسام کے جہاز تھے، اسی طرح جنگ کے زمانے میں ہمارے میزائل اور پن پوائنٹ ہتھیار نہیں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے جنگی جہازوں پر پن پوائنٹ میزائل اور لیزر گائیڈڈ بم ہیں۔
ایران کے جدید ترین ڈرون قاہر 313 کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ دو مختلف ورژن میں تیار کیا جا رہا ہے جن میں سے ایک کی آنے والے ماہ میں رونمائی کی جائے گی۔

ٹیگس