Aug ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے ساتھ چابہار کے فائنل معاہدے پر جلد دستخط ہونے کی امید ہے: امیرعبداللہیان

ایران کے وزیر خارجہ نے ہندوستان میں ایران کے سفیر کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور چابہار بندرگاہ کے توسیعی منصوبے کے فائنل معاہدے پر جلد ہی دستخط ہونے کی امید کا اظہار کیا۔

سحرنیوز/ایران: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ایران کے سفیر ایرج الہی نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات کی اور انہیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تازہ ترین صورتحال اور ایران ہندوستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا۔
حسین امیرعبداللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر عملدرآمد اور اقتصادی معاملات کے فروغ پر تاکید کی۔
انہوں نے ہندوستان کو شمال جنوب بین الاقوامی گزرگاہ کا اہم ملک اور رکن قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے چابہار بندرگاہ کے توسیعی منصوبے کے فائنل معاہدے پر جلد ہی دستخط کئے جائیں۔
حسین امیر عبداللہیان نے بریکس تنظیم کی شمولیت کےلئے ہندوستان کی حمایت کی سراہتے ہوئے کہا بریکس تنظیم کے تحت دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات پہلے سے زیادہ فروغ پائیں گے۔

ٹیگس