علاقائی ممالک کے آپسی تعاون کا فروغ ان کی پوزیشن مستحکم ہونے کا باع، صدر ایران
علاقائی ممالک کے آپسی تعاون کا فروغ عالمی مسائل میں ان کے اثر و رسوخ میں اضافے اور ان کی پوزیشن مستحکم ہونے کا باعث ہے۔
مذکورہ بات صدر ایران نے سعودی عرب میں تعینات ہوئے ایرانی سفیر علی رضا عنایتی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔
سحر نیوز/ ایران: سعودی عرب میں بطور سفیر تقرری کے بعد علی رضا عنایتی نے روانگی سے قبل صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے ملاقات اور گفتگو کی۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں صدر رئیسی نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط و تعاون کی توسیع اور استحکام پر زور دیتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کو علاقے اور عالم اسلام میں دو مؤثر ممالک قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں تہران و ریاض کے مابین موجود گنجائشوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تاکید کی۔
سید ابراہیم رئیسی کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کا مشترکہ تعاون اور عالم اسلام کے مسائل میں حکومتی اور عوامی سطح پر علاقائی ممالک کے آپسی تعاون کا فروغ علاقے اور دنیا کے سیاسی منظر نامے میں بڑا مؤثر واقع ہوگا اور اس سے بیرونی مداخلتوں کو لگام دینے میں بھی مدد ملے گی۔