Sep ۱۶, ۲۰۲۳ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکی حکومت کے ذریعہ ایران کے تیل بردار جہاز کی چوری

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے امریکی حکومت کے ذریعہ ایران کے تیل بردار جہاز کی چوری اور اس سے تیل نکالنے پر کہا ہے  کہ امریکہ کا یہ کام چوری ہے جو دنیا میں کسی بھی طرح سے قابل قبول نہیں ہے۔

سحر نیوز/ ایران: واضح رہے کہ امریکہ کی وزارت قانون نے آٹھ ستمبر کو انیس مہینوں کے بعد اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ اس نے ایران کے سوئز راجن نام کے تیل بردار بحری جہاز کو ضبط کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے حالیہ دنوں میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ جب ایران کے ضبط شدہ تیل  کوئی بھی امریکی کمپنی لینے کو تیار نہیں ہوئی تو واشنگٹن نے کانگریس کے دباؤ میں تیل بردار جہاز سے تیل اتار لیا اور اس کے لئے یہ بہانہ پیش کیا کہ یہ تیل چین کو اسمگل کیا جا رہا تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے ایسنا نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک گفتگو میں امید ظاہر کی ہے کہ امریکی اپنی اس طرح کی حرکتوں سے باز آئیں گے اور اپنے لئے اس سے زیادہ مسائل پیدا نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران خلیج فارس میں امریکی بحری جہازوں کی آمد و رفت روکنے کے لئے اسٹریٹیجک اور بے حد اہم پوزیشن کا مالک ہے۔

وزیر دفاع نےکہا کہ انرجی کی ترسیل، خلیج فارس سے ہوتی ہے اور اس پر ایران کا قبضہ ہے اس بنا پر امریکہ کے تیل بردار جہازوں کو ایران بڑی آسانی سے روک سکتا ہے۔

 

ٹیگس