Sep ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے درمیان نیویارک میں ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ بورل جانسن کے درمیان نیورک میں ملاقات ہوئی ہے۔

سحرنیوز/ایران: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ بورل جانسن سے ملاقات کی ہے۔ بورل جانسن نے ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ملاقات کے بعد ایکس اکاؤنٹ پر ایران مخالف بیان دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے ایران کے وزیر خارجہ سے اپنی ملاقات میں تین پیغام دئیے ہیں، ایک یورپی شہریوں کی گرفتاری کی مذمت اور ان کی آزادی، دوسرا ایران کے ایٹمی پروگرام کا ڈپلومیٹک حل اور تیسرا روس کے ساتھ دفاعی تعاون کا خاتمہ - رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آرمینیا کے وزیر خارجہ آرارات میرزویان سے بھی ملاقات کی۔

ٹیگس