Sep ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کے اسکولوں میں ایرانی آرٹ و ہنر کی تعلیم

ایران اور پاکستان کے وزرائے ثقافت نے دونوں ملکوں کے ثقافتی تعلقات کے فروغ کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی نے قطر میں اسلامی ملکوں کے وزرائے ثقافت کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیر ثقافت جمال شاہ سے ملاقات اور دوطرفہ تعاون کی توسیع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر ثقافت نے کہا کہ اسلام آباد، پاکستان کے اسکولوں اور مدارس میں خوش خط اور خطاطی جیسے ایرانی آرٹ و ہنر کی تعلیم دیئے جانے کا خواہاں ہے۔ انھوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

دونوں ملکوں کے وزرائے ثقافت نے دو طرفہ ثقافتی تعلقات کے فروغ اور علامہ اقبال کے بارے میں فلم بنانے کے عمل میں تیزی لائے جانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر ثقافت نے اسی طرح آئسیسکو کے سیکریٹری جنرل سالم بن محمد المالک سے بھی ملاقات کی۔

ٹیگس