Sep ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایران کی ترقی و پیشرفت کا سلسلہ جاری

ایران کا کہنا ہے کہ اس ملک کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی تازہ ایٹمی دھمکی پرعالمی برادری کی خاموشی نے اس کی گستاخی بڑھا دی ہے ۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ظالمانہ پابندیوں کے باوجود اپنے عوام کا معیار زندگی بلند رکھنے کے لئے، علاج و معالجے، زراعت ،ماحولیات اور صنعت کے میدانوں میں استعمال کے لئے تحقیقاتی ری ایکٹروں اور انواع و اقسام کے ریڈیوآئیزوٹوپس کی پیداوار کو اپنے ترقیاتی پروگراموں میں شامل کر رکھا ہے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ ایٹمی ترک اسلحہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دنیا میں ایٹمی اسلحے کے پھیلاؤ کو تشویشناک بتایا اور کہا کہ ایٹمی اسلحہ رکھنے والے ملکوں کی یہ روش ایٹمی اسلحے کے پھیلاؤ پر پابندی کے مسلمہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے اپنے خطاب میں ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی تازہ ایٹمی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس غاصب حکومت کی دھمکیوں پر عالمی برادری کی خاموشی نے اس کی گستاخی بڑھا دی ہے ۔
یاد رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران کو بقول اس کے حقیقی ایٹمی دھمکی دینے کی ضرورت ہے۔
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے آئی اے ای اے کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں عالمی براداری سے اس کی اس دھمکی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی اس طرح گستاخیوں کا جواب اسلامی جمہوریہ ایران اپنا قانونی حق سمجھتا ہے۔

ٹیگس