Sep ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • شہداء کا پیغام دنیا و آخرت کی بھلائی کے لیے ہے: رہبر انقلاب اسلامی

شہید فاؤنڈیشن میں رہبر معظم کے نمائندے حجت الاسلام موسوی مقدم نے بہشت زہرا میں رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

سحرنیوز/ایران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس اور یوم شہداء ،جانثاروں اور فدا کاروں کے موقع پر اپنے پیغام میں تاکید کی کہ ہمیں  شہداء کے پیغام کو صحیح طور پر سننا چاہیے اور اس سے ہر دور اور نسلوں میں دنیا و آخرت کی بھلائی اور اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنے کے لئے استفادہ کرنا چاہیے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ شہداء ہماری آئندہ نسل کے لئے لازوال نمونہ ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ شہداء ہدایت کے ستارے اور ہم اور ہماری آئندہ نسل کے لئے نمونہ ہیں۔ ان کا کردار درس ہے۔ ان کی آرزوئیں حکمت سے بھرپور ہیں۔

واضح رہے کہ ڈکٹیٹر صدام کی حکومت نے 22 ستمبر 1980 کو ایران پر ایک بڑی اور طویل جنگ مسلط کی اور ہر سال 22 ستمبر سے ایران میں ہفتہ دفاع مقدس منایا جاتا ہے۔

ٹیگس