Oct ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے تعلقات علاقائی امن و استحکام کے لیے بہت ضروری

ایران کے سابق نائب وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: سید محمد کاظم سجاد پور نے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کے زیر اہتمام منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے دن کہا کہ آج خطے کے اہم ممالک، حقیقی معنوں میں نئی فکر اور ایک نظام کو تشکیل دینے کی پوزیشن میں ہیں-

سجاد پور نے مزید کہا کہ ان دونوں ممالک کے تعلقات خطے کے امن و سلامتی کے لیے بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کی بین الاقوامی تعلقات کی فیکلٹی کے پروفیسر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور ترکی سمیت خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بھی ہمارے خطے کے لیے اہم ہیں۔

اس بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نگراں حکومت کے وزیر اطلاعات نے بھی کہا کہ اس ملک کے ایران اور چین کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں اور اسی کے ساتھ ہی ہم اپنے دوسرے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی تعمیری اور پرامن تعلقات کے خواہاں ہيں-

واضح رہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کے زیر اہتمام اور یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف پیس ( یو ایس آئی پی ) کے اشتراک سے یہ بین الاقوامی کانفرنس جمعرات کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوئی۔

ٹیگس