Oct ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • ملک کی ضرورت کی 95 فیصد ادویات ایران میں تیار ہورہی ہیں: صدر رئیسی

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ملک کو درکار ادویات کا پچانوے فیصد سے زیادہ مقامی فارماسیوٹیکل کمپنیاں تیار کر رہی ہیں ۔

سحرنیوز/ ایران: حکیم چلڈرن ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ نہ صرف یہ ملک کی ضرورت کی پچانوے فیصد سے زیادہ دوائیں اندرون ملک تیار ہورہی ہیں بلکہ ایران معیاری فارماسیوٹیکل مصنوعات کا ایکسپورٹربن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسم اور روح کی صحت معاشرے کی بنیادی ضروریات ہیں اور اسلامی جمہوریہ کو اس بات پر فخر ہے کہ عوام کی بہتر صحت ہمیشہ سے حکومتی اہداف میں شامل رہی ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے طبی آلات کی تیاری اور میڈیکل ٹیکنالوجی پر مبنی تحقیقاتی کاموں کو ملک کا فخر قرار دیا اور کہا کہ ماضی میں ایران کی دستکاری دیگر ممالک کے دوروں کے دوران تحفہ میں دی جاتی تھی، اب دستکاری کے ساتھ ساتھ ہم سائنسی تحقیقات پر مبنی مصنوعات بھی بطور تحفہ دے رہے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت ترقی کی ہے، اور مکمل آپریٹنگ روم سیٹ ملک کے اندر تیار کیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے بتایا کہ انڈونیشیا کے دورے کے دوران جب ہم نے سینا روبوٹ کی نقاب کشائی کی تو انڈونیشیا کے صدر اور طبی عملے نے اس بات پر فخر کیا کہ یہ کام ایشیا اور ایران میں کیا گیا ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اب بہت سی ٹیکنالوجی مصنوعات مغرب سے درآمد کرنے کی ضرورت نہیں رہی ہے۔

ٹیگس