Oct ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ نے کی ایران کے کردار کی قدردانی

اقوام متحدہ نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کی امداد میں ایران کے کردار کی قدردانی کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کی نمایندہ نے مغربی افغانستان اور خاصطور سے شہر ہرات میں ایران کی امدادی کارروائیوں کو تعمیری قرار دیتے ہوئے ان کارروائیوں کی قدردانی کی ہے۔

کابل میں ایران کے سفارت خانے نے افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کی نمایندہ سے افغانستان کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی کی منگل کو ہونے والی ملاقات کی خبر دی ہے۔

اس ملاقات میں افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کی نمایندہ رزا اوتونبایوا نے مغربی افغانستان اور خاصطور سے شہر ہرات میں ایران کی امدادی کارروائیوں کو تعمیری قرار دیتے ہوئے ان کارروائیوں کی قدردانی کی اور اقوام متحدہ کی حمایت سے افغانستان کے پڑوسی ملکوں کا رابطہ گروپ تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

افغانستان کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے بھی افغانستان میں زلزلہ متاثرین کی امداد کو ایران کے راستے منتقل کئے جانے کا اعلان آمادگی کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ایران کی امدادی ٹیم بھرپور طریقے سے سرگرم عمل ہے۔

ٹیگس