Oct ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۱:۲۷ Asia/Tehran
  • غزہ کے ہسپتال پر اسرائیل کا وحشیانہ حملہ، ایران میں عام سوگ کا اعلان

حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں آج بدھ کے دن پورے ملک میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کے ایک ہسپتال پر حملہ کرکے مریضوں مخصوصا بچوں اور خواتین کو شہید کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔

ایران کی حکومت نے غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملے اور مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی اور سینکڑوں افراد کی شہادت پر بدھ کے روز کام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں بین الاقوامی اداروں اور عالمی ممالک مخصوصا عالم اسلام سے اپیل کی گئی ہے کہ صہیونی حکومت کے اس وحشیانہ حملے کی مذمت اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے تعلقات منقطع کریں اور صہیونی حکومت کے سفیروں کو ملک بدر کریں۔

دوسری جانب فلسطین میں بھی صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف 3 روز کے عام سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اب سے چند گھنٹے قبل غزہ شہر کے المعمدانی ہسپتال کو  نشانہ بنایا جس میں طبی عملہ، مریض اور زخمی ہونے والے 800 سے زائد عام شہری شہید ہوئے۔

ٹیگس