Nov ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے لئے تیل اور دیگر اشیاء کی ترسیل روک دی جائے: رہبر انقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ غزہ پر بمباری فوری طور پر بند اور صیہونی حکومت کے لئے تیل اور دیگر اشیاء کی سپلائی روک دینی چاہئے- آپ نے فرمایا کہ اس وقت غزہ کا میدان حق و باطل کا میدان ہے جہاں کامیابی ایمان کی طاقت کی ہوگی ۔

سحرنیوز/ ایران:  ایران میں سامراج کے خلاف جد وجہد کے قومی دن کی آمد کی مناسبت سے ہزاروں کی تعداد میں اسکولی طلبا نے رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای سے ملاقات کی-  اس موقع پر رہبرانقلاب اسلامی نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی فوج کی وحشیانہ بمباریوں کی مذمت کرتے ہوئے فرمایاکہ غزہ کے لوگوں نے اپنے صبر و استقامت کے ذریعے پوری دنیا کے انسانوں کے ضمیروں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، آج آپ دیکھیں کہ ( ان کی حمایت میں) دنیا میں کیا ہورہا ہے-ان ہی مغربی ملکوں برطانیہ فرانس اٹلی اور خود امریکا کی مختلف ریاستوں میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل کر اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگارہے ہیں-

آپ نے فرمایا کہ ان ملکوں کی عزت خاک میں مل گئي ہے اور یہ وہ حکومتیں اور ممالک ہیں جو کسی بھی چیز کا جواز پیش نہيں کرسکتے اور نہ ہی ان کے پاس کوئی علاج ہے- آپ نے فرمایا کہ ایک احمق نے کہا ہے کہ برطانیہ میں فلسطینی عوام کی حمایت میں اجتماع ایران کا کام ہے؛ تو کیا لندن اور پیرس کی بسیج (ایران کی رضاکار فورس) نے یہ کام کیا ہے؟رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ غزہ کا میدان غزہ اور اسرائیل کا میدان نہيں ہے بلکہ حق و باطل کا میدان ہے - ایک طرف میدان ایمان ہے اور ایک طرف سامراجی طاقت ہے البتہ سامراجی طاقت بم اور بھاری ہتھیارروں کے ساتھ جرائم اور مظالم کے ساتھ آئی جبکہ ایمان کی طاقت اللہ کی مدد سے ان سب قوتوں پر غلبہ حاصل کرے گی - رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس میں شک نہیں کہ اللہ کا وعدہ حق ہے اور فلسطین کی کامیابی حتمی ہے-

ٹیگس